اترپردیش کے شہر ی ترقیات کے وزیر محمد اعظم خاں نے انتہائی مہنگے سوٹ بوٹ
پہن کر 'خود کو فقیر کہنے والے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی پر نوٹوں کی
منسوخی کے بعد بینکوں کے باہر لائن میں کھڑے کروڑوں بے بس لوگوں کا مضحکہ
اڑانے کا الزام لگایا ہے۔ رام پور کے ٹانڈا قصبے کے رام لیلا میدان میں کل
رات ایک جلسہ عام میں مسٹر خاں نے
کہا، "ملک کے ہر انسان کو اپنے ہی پیسے
کے لئے بھکاری بنا دیا گیا ہے۔ شادی کے لئے پیسے نہیں ملنے پر لوگوں کو
خودکشی کرنی پڑ رہی ہے۔ اس دوران انہوں نے طنزیہ لہجہ میں مسٹر مودی سے سوال کیا، "بادشاہ کیا یہی
اچھے دن ہیں؟ خود کوفقیر کہنے والے بادشاہ ملک کے عوام بیگ لے کر آپ کو
امریکہ نہیں بھاگنے دیں گے۔ تھیلے کا حساب تو دینا ہی ہوگا۔